13 جولائی، 2015، 2:20 AM

ترکی نے دہشت گردی کے الزام میں 45 افراد کو گرفتار کرلیا

ترکی نے دہشت گردی کے الزام میں 45 افراد کو گرفتار کرلیا

ترک ذرائع کے مطابق ترک حکومت نے داعش دہشت گردوں سے منسلک 45 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے داعش دہشت گردوں سے منسلک 45 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترکی کی دوغان خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک حکومت نے حالیہ دنوں میں 45 داعش دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عرب ذرائع اور چینی ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب اور قطر کے بعد ترکی داعش دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے ترکی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو تربیت دی جارہی ہے۔ ترکی، امریکہ اور سعودی عرب دہشت گردوں کے ذریعہ شام کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انھیں شامی حکومت کو گرانے میں سخت ناکامی کا سامنا ہے۔جن داعش دہشت گردوں کو امریکہ ، سعودی عرب اور ترکی نے شام کے لئے تیار کیا تھا وہ اب ان ممالک کے خلاف بھی سر اٹھا رہے ہیں۔

News ID 1856572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha